پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کردیا

قومی سلامتی کانفرنس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے طویل مدتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کانفرنس ہوئی

85035
پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کردیا

قومی سلامتی کانفرنس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے طویل مدتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں ڈی جی ایم او نے بریفنگ دی ہے کہ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر دیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کانفرنس ہوئی جس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہ نماوں نے شرکت کی ، ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض نے ملکی سیاسی قیادت کو آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والے اہداف اور کلیئر ہونے والے علاقوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ فوجی قیادت نے واضح کیا کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ، اجتماعی نقصان سے بچاؤ اور دہشتگردوں کی دیگر شہروں تک رسائی روکنا ہے۔ کانفرنس کے شرکا نے سیاسی استحکام کو ملکی سلامتی سے مشروط قرار دیکر معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
مسلح افواج کی کوششوں سے دہشتگرد تنظیموں کی امداد روک دی گئی،آئی ڈی پیز کے لیے مناسب وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں،انھیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، ضرب عضب آپریشن میں بے گناہ افراد کو نقصان سے بچایا جا رہا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قومی سلامتی کانفرنس میں قبائلی بھائیوں کی قربانیوں کو سراہا گیا۔
آئی ڈی پیز کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے۔ فوجی قیادت نے واضح کیا کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ، اجتماعی نقصان سے بچاؤ اور دہشتگردوں کی دیگر شہروں تک رسائی روکنا ہے۔ کانفرنس کے دوران سیاسی جماعتوں نے مسلح افواج اور قبائلی عوام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں