کراچی میں سمندر میں ڈوب کر بیس افراد ہلاک

امدادی اور تلاش کی کارروائیوں میں بحریہ کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ سمندر سے نکالی گئی کچھ لاشوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے

74841
کراچی میں سمندر میں ڈوب  کر بیس افراد ہلاک

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کے روز کلفٹن میں سمندر میں نہاتے ہوئے 20 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کا سلسہ جاری ہے۔ ۔ امدادی اور تلاش کی کارروائیوں میں بحریہ کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ سمندر سے نکالی گئی کچھ لاشوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اس وقت تک سمندر سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔ سانحہ میں تئیس افراد لاپتہ ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے بدھ رات گئے تک بارہ لاشیں نکالیں، اندھیرے کے باعث روکا گیا آپریشن آج بھی جاری ہے، نیوی ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شریک ہے، کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں بھی لاشیں تلاش کررہی ہیں ۔ نکالی جانے والی لاشوں میں سے دس کی شناخت بھی ہوچکی ہے جنہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ لاپتہ افراد کے لواحقین بھی غم سے نڈھال ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد بھی ساحل سمندر پر پہنچ چکی ہے، سی ویو پر حفاظتی انتظامات بھی سخت کر دیئے گئے ہیں، لوگوں کو گہرے سمندر میں جانے سے روکنے پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے،۔
یہ ہلاکتیں اس کے باوجود پیش آئیں کہ شہر کی انتظامیہ نے سمندری لہروں میں طغیانی کے باعث ساحل پر سیکشن 144 کے تحت پانی میں اترنے یا تیراکی کرنے پر پابندی لگا رکھی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں