وزیر اعظم نواز شریف، سیاسی جماعتوں نے ماضی سے سبق سیکھا ہے

جدہ میں اخباری نمائندوں کو بریفنگ دینے والے وزیر اعظم پاکستان نے جمہوری اقدار سے وابستگی کا بھر پور طریقے سے اظہار کیا

74199
وزیر اعظم نواز شریف، سیاسی جماعتوں نے ماضی سے سبق سیکھا ہے

جدہ میں موجود وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں اور سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ سب کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، 14 اگست کو قومی پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقد ہو گی اوریومِ آزادی امن و امان کے ماحول میں منایا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر اولیت دے رہی ہے، پاکستانی عوام نے گزشتہ 60 برسوں میں کئی انقلابوں اور اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے۔ مگر اب انقلاب آئے گا تو صرف اور صرف جمہوریت کے ذریعے آئے گا۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بار ہم اسلام آباد سے خالی نہیں لوٹیں گے اور اگر کسی پولیس اہلکار یا فوجی جوان نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولی چلائی تو نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں