صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کا قوم کو عید کا پیغام

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی الگ الگ مبارک باد دی ہے۔ دونوں رہنماوں نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی جلد بحالی کی خواہشات کا اظہار کیا ہے

73377
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کا قوم کو عید کا پیغام

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی الگ الگ مبارک باد دی ہے۔ دونوں رہنماوں نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی جلد بحالی کی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر ممنون حسین کہنا ہے کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کو بھی شریک کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وزیرستان کے متاثرین کی آباد کاری تک عید کی خوشیاں ادھوری ہیں۔صدر ممنون حسین عید الفظر کے موقع پر اپنے تہینتی پیغام وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عید کے موقع پر ملت اسلامیہ اور پاکستان کی ترقی کیلئے دعا کرے اور ہمیں عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کو بھی شریک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کی سرزمین کو ہر طرح کی دہشت گردی سے پاک فرمائے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ متاثرین وزیرستان کی آباد کاری تک عید کی خوشیاں ادھوری ہیں ، میں یہ عید بہادر فوجیوں اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے نام کرتا ہوں ، وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ملک کو دہشت گردی سے ہمیشہ کے لئے نجات ملے گی۔
انہوں نے پوری قوم کی طرف سے عید الفطر کی مبارکباد کو وزیرستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنیو الے بہادر سپاہیوں اور آئی ڈی پیز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رنگ لائینگی اور ملک کو دہشت گردی سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔
مزیدبرآں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے عیدپیغام میں کہا کہ عوام دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دینے والے آئی ڈی پیزکی مددوآبادکاری میں بھرپور تعاون کریں جبکہ ہمیں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کرنا چاہئے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں