اسلام آبادمیں فوج طلب کرنا کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہے:چوہدری نثار

اسلام آباد میں فوج بلانے کا فیصلہ " آپریشن ضربِ عضب" کے آغاز پر ہی کرلیا گیا تھااس فیصلے کا تعلق عمران خان کے سیاسی لانگ مارچ سے ہرگز نہیں ہے۔ملک حالت جنگ میں ہے، ہر چیز پر سیاست کی گنجائش نہیں ہوتی

72505
اسلام آبادمیں فوج طلب کرنا کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہے:چوہدری نثار

وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فوج بلانے کا فیصلہ " آپریشن ضربِ عضب" کے آغاز پر ہی کرلیا گیا تھااس فیصلے کا تعلق عمران خان کے سیاسی لانگ مارچ سے ہرگز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلانے کا کسی سیاسی دھرنے یا جلسے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ فیصلہ اسی دن ہوگیا تھا، جب آپریشن کا فیصلہ ہوا تھا۔فوج بلانے کے فیصلے پر اعتراض کرنے والوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے، ہر چیز پر سیاست کی گنجائش نہیں ہوتی، بعض سیاست دان ایسے ہیں جن کا ہر روز بیان دیئے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا،فوج بلانے سے کوئی صوبہ یا شہر فوج کے حوالے نہیں ہوجاتا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی ابھی تک درخواست نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے آنے کے بعد عمران خان کے ان مطالبات پر باضابطہ رابطہ کیا جائیگا جو مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔ یہ وقت بہت سنگین ہے اور پوری قوم کو فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ سیاست کے لئے ابھی بہت وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2007ء میں فوج کو سات مرتبہ اسی قانون کے تحت استعمال کیا گیا جبکہ اس کے بعد بھی کئی متعدد مرتبہ اس قانون کو استعمال کیا گیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں