پاکستانی طلبا ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں

مڈل ایسٹ ٹیکنکل یونیورسٹی کے ایم ایس سی کے طالب علم ماجد اکبر اور انقرہ یونیورسٹی کے ایم اے کے طالب علم عمیر سعیدخان کے ساتھ تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے

70802
پاکستانی طلبا ترکی میں تعلیم حاصل  کرنے کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں

پاکستانی طلبا کوترکی میں تعلیم کے ساتھ والہانہ محبت بھی ملتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مڈل ایسٹ ٹیکنکل یونیورسٹی کے ایم ایس سی کے طالب علم ماجد اکبر اور انقرہ یونیورسٹی کے ایم اے کے طالب علم عمیر سعیدخان نے کیا۔
ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ترکی میں ان کو جو محبت اور چاہت ملتی ہے شائد ہی پاکستانی طلبا کو ایسی محبت اور چاہت کسی اور ملک میں ملتی ہو۔ اس لیے ہم پاکستانی طلبا جو غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان سے کہیں گے کہ وہ کسی ایسے ملک میں تعلیم حاصل کرنے جہاں پر ان کے ساتھ اچھا برتاو نہ کیا جاتا ہو کی بجائے اگر ترکی میں تعلیم حاصل کریں تو ان کے کامیابی کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ترک باشندوں کا رویہ پاکستانیوں کے ساتھ بہت ہی اچھا اور قابلِ ستائش ہے ۔پاکستانی طلبا کو یہاں پر دیگر تمام طلبا پر ایک لحاظ سے برتری حاصل ہوتی ہے جس کہ وجہ سے وہ خوشی خوشی یہاں پر تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے ان تمام پاکستانی طلبا کو ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی جو کسی دیگر ملک تیسرے درجے کے شہری کی حیثیت سے زندگی بسر کررہے ہیں۔
پاکستانی طلبا کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے لیے کلک کیجیے

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں