وزراء کو صرف اپنی کارکردگی کی طرف توجہ دینی ہوگی: نواز شریف

ہماری اولین ترجیح ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور کیونہ اس کے بعد ہی ہم عوام سے ووٹ لے سکتے ہیں۔ وزراء کسی سے بحث و مباحثے میں نہ الجھیں

65342
وزراء کو صرف اپنی کارکردگی کی طرف توجہ دینی ہوگی: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے تمام وفاقی وزراء اور حکومتی ذمہ داران سے کہا ہے کہ وہ اپنے امور پر توجہ مبذول رکھیں اور کسی سے بحث و مباحثے میں الجھنے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور کیونہ اس کے بعد ہی ہم عوام سے ووٹ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا وہ ملک میں فوری طور پر اقتصادی بحالی’عوام کی خوشحالی’توانائی بحران کے خاتمہ’ نوجوانوں کیلئے روزگار اور گورننس کی فراہمی کے عمل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا اپنی وزارتوں کی کارکردگی میں اضافہ یقینی بنائیں اور ان میں مفادعامہ کیلئے اقدامات کریں۔
حکومتی ترجمان سینیٹر پرویز رشید کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انتشار پیدا کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں’ آج ملک میں اتحاد و یکجہتی کی فضا ضروری ہے لہٰذا منفی سیاست کا حصہ بننے کے بجائے اپنے مینڈیٹ کے مطابق قوم و ملک میں ترقی و خوشحالی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت کیلئے جمہور کی حالت زار بدلنا ہے ’لوگوں کی زندگیوں میں اطمینان لانا ہے ’سیاسی و اقتصادی استحکام قائم کرنا’یہ کام ہم باہم الجھ کر الزام تراشی کے رجحان کوفروغ دے کر نہیں کرسکتے ، حکومت کا اپنا کام ہے اپوزیشن کی بعض جماعتوں کا اپنا ، لہٰذا ہم اپنے مقصد’ مشن اور منزل پر توجہ رکھیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں