شمالی وزیرستان میں بویا اور دیگان کودہشت گردوں سے کلئیر کرا لیا

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز کارروائی میں مزید چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج نے بارہ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا

64723
شمالی وزیرستان میں بویا اور دیگان کودہشت گردوں  سے کلئیر کرا لیا

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز کارروائی میں مزید چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج نے بارہ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا جبکہ بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان کو بھی دہشت گردوں سے کلئیر کرا لیا گیا ہے۔ بویا اور دیگان ملکی اور غیرملکی دہشتگردوں کا اہم اور مضبوط گڑھ تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میر علی کے ارد گرد سے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر راکٹ، مارٹر گولوں اور ہیوی مشین گن سے حملے کر رہے ہیں۔ میر علی کے علاقے میں گھر گھر تلاشی اور بازار میں بھی پاک فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں