لاہور رائیونڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے رائے ونڈ میں 10 گھنٹے کے آپریشن کے بعد دہشتگردوں کے کمپاونڈ پر قبضہ کر لیا۔اس دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شہادت پانے والے اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا ہے

132879
لاہور رائیونڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے رائے ونڈ میں 10 گھنٹے کے آپریشن کے بعد دہشتگردوں کے کمپاونڈ پر قبضہ کر لیا۔اس دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے جوکہ یوم علی کے جلوس اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کل رات دو بجے شروع کیا گیا ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو مسلسل آپریشن سے آگاہ رکھا گیا۔آپریشن کے دوران ایک ایلٹ اہلکار نے جام شہادت نوش کیا جبکہ چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شہادت پانے والے اہلکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو علاج کے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے بتایا کہ دہشتگردوں کا منصوبہ بہت خطرناک تھا وہ اہم اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے جس کو ہم نے ناکام بنا دیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو انجام پر پہنچایا۔
رات ہی کو علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر کے مکان کو محاصرے میں لے لیا گیا تھا۔ فائرنگ رات بھر جاری رہی، جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ مکان کی دیواریں گولیوں کے نشانات اور شیلنگ سے چھلنی ہوگئیں، جبکہ احاطے میں لگنے والی آگ سے بہت سا حصہ سیاہ ہو گیا۔
آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر شجاع خانزادہ نے بتایا کہ مسلح افراد کے پاس جدید اسلحہ تھا، جس میں دستی بم، کلاشنکوفیں ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹیں شامل ہیں۔
پنجاب میں سکیورٹی اہلکاروں کو چند روز پہلے محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ یومِ علی کے موقعے پر کچھ لوگ لاہور میں کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ اسی اطلاع کے پیش نظر رات رائیاں پنڈ کے اس احاطے پر چھاپہ مارا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں