حکومتِ پنجاب شمالی وزیرستان میں جدیدہسپتال اوراسکول قائم کرے گی

ٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں اپنے پناہ گزین بھائیوں کی مدد کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کا مکمل ساتھ دیں

129602
حکومتِ پنجاب شمالی وزیرستان میں جدیدہسپتال اوراسکول قائم کرے گی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں اپنے پناہ گزین بھائیوں کی مدد کو جاری رکھیں گے کیونکہ ان لوگوں نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا گھر بار ترک کیا اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کا مکمل ساتھ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شمالی وزیرستان میں جدید ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائیگی ۔ شہبازشریف نے پناہ گزینوں کے لیے عیدالفطر سے قبل ہر فیملی کو 7ہزار روپے کی فراہمی کا اعلان کیا۔ بنوں کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں جنرل راؤ اختر نے شہباز شریف کو آپریشن ضرب عضب اور پناہ گزینوں کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران شہبازشریف نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کے وسائل اور خدمات پناہ گزینوں کیلئے حاضر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ " میں یہاں پنجاب نہیں پاکستان کے نمائندے کے طور پر آیا ہوں ان کی دیکھ بھال پاکستانیوں کا فرض ہے ہمارے وسائل ان کیلئے مختص ہیں۔"
بعدازاں شہبازشریف نے گورنر سردار مہتاب عباسی اورجی او سی راؤ اختر کے ہمراہ پنا گزینوں کی تقریب میں شرکت کی اور پنا گزینوں میں اشیائے ضرورت کو تقسیم کیا۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ جنگ ہماری بقاء و سلامتی کی جنگ ہے اس لئے کہ کچھ لوگ بندوق اور کلاشنکوف کی زبان میں بات کرکے پاکستان کو تہہ و بالا اور مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ان دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لینا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں