وفاقی حکومت کا عمران خان اور طاہر القادری سے رابطہ

وفاقی حکومت نے چودہ اگست کے لانگ مارچ کو روکنے اور ملک میں افرا تفری سے بچنے کے لیے ان دونوں جماعتوں کے رہنماوں سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں اپنے سیاسی رابطہ کار متعین کردیا

128428
وفاقی حکومت کا عمران خان اور طاہر القادری سے رابطہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کی قیادت سے ملکی مسائل پر بات چیت کرنے کے لیےمذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے چودہ اگست کے لانگ مارچ کو روکنے اور ملک میں افترا تفری سے بچنے کے لیے ان دونوں جماعتوں کے رہنماوں سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں اپنے سیاسی رابطہ کار کو فوری طور پر ان دونوں جماعتوں کے رہنماوں سے بات چیت شروع کرنےکے لیے سگنل دے یا ہے۔
سیاسی رابطہ کار نے ان دونوں جماعتوں کے رہنماوں سے موجودہ حالات میں انقلابی مارچ یا آزادی مارچ نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کیونکہ اگست کے دوہفتے یوم آزادی کی تقریبات اسلام آبادسمیت ملک بھر میں جاری رہیں گی اور 14اگست کو اسلام آبادمیں یوم آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاوس میں منعقدہوگی اس لیے اس دن کسی ریلی یا احتجاج سے گریز کیا جائے۔
حکومت نے ان جماعتوں کو کہاہے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد اور موجودہ صورتحال پر اپنے احتجاج کی پالیسی پر نظر ثانی کریں اورڈائیلاگ پالیسی پر عمل کریں کیونکہ حکومت کسی کو جہموری اندازسیاست اور احتجاج سے روکنے پر یقین نہیں رکھتی ہے۔
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ذرائع کا کہناہے کہ اب تک حکومت کاباضابطہ مذاکراتی پیغام نہیں ملاہے،حکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مرکزی قیادت مشاورت سے چندروز میں کرلیاجائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں