دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے حکومت فوج کی مدد کرے گی: پرویز رشید

ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اس لیے قومی تنصیبات کی حفاظت کے لئے فوج کی مدد درکار ہے، آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو جو اختیارات دیئے ہیں وہ آئین کے مطابق ہیں، اگر فوج کو کسی قانونی تحفظ کی ضرورت ہے تو وہ فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے

127469
دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے حکومت فوج کی مدد کرے گی: پرویز رشید

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے حکومت فوج کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اس لیے قومی تنصیبات کی حفاظت کے لئے فوج کی مدد درکار ہے، آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو جو اختیارات دیئے ہیں وہ آئین کے مطابق ہیں، اگر فوج کو کسی قانونی تحفظ کی ضرورت ہے تو وہ فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر 14 اگست پر قومی ترانے کی تقریب ماضی کی روایت تھی اور جب گزشتہ برس ہماری حکومت بنی تو ہم نے اسی وقت اس روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت پاکستان کے تمام سیاسی رہنماؤں کو اس قومی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس کے بعد عمران خان جو کرنا چاہیں وہ کریں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں