چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان اختلافات ختم

وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان پیدا شدہ غلط فہمیوں کو دور کرلیا گیا ہے اور دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے چہ مگوئیوں کو ختم کردیا ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس سلسلے میں اہم کردارا ادا کیا

119093
چوہدری نثار اور  نواز شریف کے درمیان اختلافات ختم

وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان پیدا شدہ غلط فہمیوں کو دور کرلیا گیا ہے اور دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے چہ مگوئیوں کو ختم کردیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی کے درمیان بعض ایشوز پر اختلافات کے ازالہ میں بنیادی کردار وزیراعظم کے چھوٹے بھائی اور چودھری نثار کے دوست وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ادا کیا جو گزشتہ دو روز سے اس حوالہ سے سرگرم تھے ۔
وہ جمعہ کی رات چودھری نثار کو منا کر لاہور ساتھ لے آئے تھے اور ہفتہ کی دوپہر رائیونڈ میں ان کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوئی۔ چودھری نثار علی رائیونڈ پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے اپنی رہائش گاہ کے داخلی دروازے پر مسکراتے ہوئے چودھری نثار کا استقبال کیا اور انہیں گلے لگاتے ہوئے کہا چودھری صاحب آپ تو ناراض ہی ہو جاتے ہیں جس پر چودھری نثار نے جواباً کہا ناراضی بھی اپنوں سے ہوتی ہے ۔ رائیونڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے علاوہ میاں حمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں اپنے درمیان ایشوز کے بجائے زیادہ وقت قومی معاملات، حکومتی ترجیحات اور سیاسی منظرنامہ زیربحث رہے جس پر وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپنی تجاویز و آراء سے آگاہ کیا ۔
دوسری جانب پتہ چلا ہے کہ رائیونڈ میں منعقدہ یہ ملاقات کچھ ہی دیر بعد مشاورت میں تبدیل ہوگئی اور وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات میں پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہے ’ساری سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے اور ایسا کوئی اقدام نہیں ہونا چاہئے جس کے اثرات ملک و قوم کے حوالہ سے مضر ہوں۔ وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اور چودھری نثار کو وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کا ٹاسک دیا اور اس حوالہ سے آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں ایک اجلاس بھی متوقع ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں