مہاجر پختون بھائیوں کی ہر ممکنہ امداد کی جائے گی: شہباز شریف

پختون مہاجرین کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اورقومی فریضہ ہے۔مہاجرین کی اپنے گھروں کو واپسی تک ان کی ہر ممکنہ مدد کو جاری رکھیں گے۔ صاحب ثروت اور مخیر حضرات آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے دل کھول کرعطیات دیں

115706
مہاجر پختون بھائیوں کی ہر ممکنہ امداد کی جائے گی: شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے شمالی وزیرستان کے پختون بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اورقومی فریضہ ہے۔مہاجرین کی اپنے گھروں کو واپسی تک ان کی ہر ممکنہ مدد کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مصیبت میں گھرے پختون بھائیوں کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑا جائےگا۔ صاحب ثروت اور مخیر حضرات آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے دل کھول کرعطیات دیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اخوت تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت تنظیم کی جانب سے آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 2لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی حکومت اورعوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پختون بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک تعاون جاری رکھیں گے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں