عسکریت پسندوں کی اصلاح کے لئے بحالی مرکز

پنجاب حکومت نے عسکریت پسندوں کی اصلاح کے لئے بحالی مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے

114994
عسکریت پسندوں کی اصلاح کے لئے بحالی مرکز

پنجاب گورنمنٹ نے ممنوعہ تنظیموں سے منسلک مشتبہ افراد کی اصلاح کے لئے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلٰی شہباز شریف نے 240 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دی ہے جو ایک اکیڈمی کے قیام میں استعمال کی جائے گی۔
اس اکیڈمی میں مختلف مذہبی فرقوں کے علماء اور اسکالر تعلیم دیں گے اور متعصب ایکٹیوسٹوں کو معاشرے سے ہم آہنگ ہونے کی تربیت دیں گے۔
بحالی پروگرام کے پہلے مرحلے میں تقریباً 1300 افراد کو تربیت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ "مشعل اسکول" کے نام سے اس سے مشابہہ بحالی مرکز صوبہ خیبر پختون خوا کے علاقے سوات میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔
بحالی مرکز کا نظام فوج چلا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں