حکومت پنجاب کی شمالی وزیرستان کے پناہ گزینوں کو امداد

شہباز شریف کی ہدایت پر شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کی امداد کے لیے دس کڑور کی مالیت کا سامان جس میں خیمے ،آٹا اور چاول شامل ہے روانہ کردیا ہے

103568
حکومت پنجاب کی شمالی وزیرستان کے پناہ گزینوں کو امداد

حکومت پنجاب نےوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کی امداد کے لیے دس کڑور کی مالیت کا سامان جس میں خیمے ،آٹا اور چاول شامل ہے روانہ کردیا ہے۔
حکومت پنجاب کے چیف ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 40 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ کی جائے گی، بیس ٹرکوں میں خیمے ، 10 ٹرکوں میں 20 کلو گرام چاول کے 6 ہزار بیگ اور 10 ٹرکوں میں 20 کلو گرام آٹے کے 6 ہزار تھیلے روانہ کئے جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں