اسلام آباد، دربار پر حملے میں 47 افراد زخمی ہو گئے

پیر چن بادشاہ کے دربار پر عرس کی تقریبات ہو رہی تھیں کہ اس دوران ٹائم بم سے بم دھماکہ کیا گیا

102168
اسلام آباد، دربار پر حملے  میں 47 افراد زخمی ہو گئے

پاکستان میں ایک دربار پر حملہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع نواحی علاقے پنڈوریاں میں عرس کی تقریبات کے دوران بم دھماکے سے 47 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے چھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق عرس کی تقریب کے لیے پیر چن بادشاہ کے دربار پر 250 افراد جمع تھے۔ کہ اس دوران دربار کی بیرونی دیوار پر نصب ٹائم بم دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے سات دنوں سے شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ تنظیم نے ان حملوں کے بعد اعلان جنگ کرتے ہوئے انتقامی حملوں کا اعلان کیا تھا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں