آج 21 جون سال کا طویل ترین دن

آج 21 جون بروز ہفتہ پاکستان سمیت شمالی نصف کُرّے میں واقع ممالک میں سال کا طویل ترین دن ہے

102296
آج 21 جون سال کا طویل ترین دن

آج 21 جون بروز ہفتہ پاکستان سمیت شمالی نصف کُرّے میں واقع ممالک میں سال کا طویل ترین دن ہے۔
اسلام آباد میں طلوع آفتاب کا وقت صبح 04:58 تھا اور غروب آفتاب کا وقت شام 19:21 ہو گا۔ اس طرح ایک دن کا دورانیہ 14 گھنٹے ،23 منٹ اور 45 سیکنڈ بنتا ہے۔
کراچی میں طلوع آفتاب کا وقت 05:43 تھا اور غروب آفتاب کا وقت 19:24 ہو گا اور یوں دن کا دورانیہ 13 گھنٹَے،40 منٹ اور 56 منٹ کا ہو گا۔
یہ لمبا ترین دن انقلاب شمسی Summer Solstice کہلاتا ہے۔ انقلاب شمسی یا سولسٹیس کی اصطلاح سال کے ان دو اوقات کی ترجمانی کرتی ہے کہ جب سورج خطِ استوا سے دُور ترین یعنی یا بہت زیادہ شمال میں یا بہت زیادہ جنوب میں چلا جاتا ہے۔
موسمِ گرما کا انقلاب شمسی 21 جون کو اور موسم سرما کا انقلاب شمسی 22 دسمبر کو ان نصف کُرّوں میں واقع ممالک میں ہوتا ہے۔
موسم گرما کا انقلاب شمسی گرمی کے اپنے عروج پر ہونے کی نشاندہی کرتا ہے کیوں کہ اس دن سورج شمالی نصف کُرّے سے قریب ترین آ جاتا ہے۔ ان دنوں پاکستان میں کچھ دنوں تک دن رات کا دورانیہ برابر رہے گا لیکن وقت کی بتدریج تبدیلی کا عمل یعنی سورج کا دیر سے طلوع ہونا اور جلد غروب ہو جانا جون کے آخری ہفتے میں شروع ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں