وزیرستان میں پاک فضائیہ کا تعاون حاصل ہے: جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ائرہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات۔ ’’ضرب عضب‘‘ آپریشن پر پیشرفت کا جائزہ

101030
وزیرستان میں پاک فضائیہ کا تعاون حاصل ہے: جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے تعاون سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہارائرہیڈکوارٹرزکے دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
ٓئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری ’’ضرب عضب‘‘ آپریشن پر پیشرفت کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق ملاقات میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیاجبکہ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ، فضائیہ کے کردار سے نتائج مزید بہتر ہو جائینگے۔ائر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ فضائیہ پاک فوج کیساتھ بھرپور تعاون کرتی رہےگی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے اور اس جنگ میں جیت کے سوا ہمارے پاس کوئی اور متبادل موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے علاقے سے نکال کر ہی ملک میں امن و امان قائم کیا جاسکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں