پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پاکستان میں سندھ ہائی کورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے بیرونِ ملک جانے پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ فیصلے پر پندرہ روز کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا

92285
پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پاکستان میں سندھ ہائی کورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے بیرونِ ملک جانے پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
عدالت کے مطابق اس فیصلے پر پندرہ روز کے بعد عمل درآمد کرنے کی ضروت ہے تاکہ کوئی بھی فریق اس عرصے میں سابق صدر کے خلاف کوئی درخواست دائر کرنا چاہے تو اس کو موقع فراہم کیا جاسکے۔
پرویز مشرف کے ایک وکیل فروغ نسیم کے مطابق، ’’عدالت نے ہماری اپیل منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے۔ غداری کے مقدمے کا سامنا کرنے والے سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کو طبی وجوہات پر اپریل میں اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس درخواست کی گذشتہ سماعت کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے موکل کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہے جس کا اعلاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس میڈیکل رپورٹ کو استغاثہ نے عدالت میں چیلنج نہیں کیا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے لال مسجد کے سابق نائب خطیب مولانا عبد الرشید غازی کے قتل کے مقدمے میں ملزم پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اُنھیں یکم جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر اُن کے اور اُن کے ضامنوں کے خلاف تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں