سینئر صحافی حامد میر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے : نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے حامد میر کو پھول پیش کئے، خیریت دریافت کی اور ان سے قاتلانہ حملے کی تفصیلات پوچھیں۔ وزیراعظم نے انھیں یقین دلایا کہ ان پر قاتلانہ حملے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

60888
سینئر صحافی حامد میر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے : نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔
مجرموں کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج ہے۔ پولیس پوری دلجمعی سے اپنا کام کر رہی ہے۔ تفتیش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی کے نجی ہسپتال میں سینئر صحافی حامد میر کی عیادت کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے حامد میر کو پھول پیش کئے، خیریت دریافت کی اور ان سے قاتلانہ حملے کی تفصیلات پوچھیں۔ وزیراعظم نے انھیں یقین دلایا کہ ان پر قاتلانہ حملے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم نے سینئر صحافی حامد میر کے اہلخانہ کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں ہسپتال کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ مجرموں کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج ہے۔ پولیس پوری دلجمعی سے اپنا کام کر رہی ہے۔ تفتیش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حکومت کی درخواست پر سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن قائم کر دیا ہے جو مکمل با اختیار ہے۔ جوڈیشل کمشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن اپنی جگہ جاری ہے جس کے اچھے نتائج ملے ہیں۔ جرائم کے مکمل وزیراعظم نے شہر کے خراب حالات پر سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں