انتہاپسندوں نے اسلام کے پیغام کو مسخ کر دیا: آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 76ویں برسی کے موقع پرپیغام

60878
انتہاپسندوں نے اسلام کے پیغام کو مسخ کر دیا: آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 76ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہیں خرجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے اندر اتحاد اور اتفاق پیدا کریں تاکہ ان لوگوں کا مقابلہ کر سکیں جو مذہب کے نام پر اور طاقت کے ذریعے اپنا سیاسی ایجنڈا عوام پر تھوپنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک ایسے شاعر اور فلسفی تھے جنہوں نے نہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا وژن دیا بلکہ انہوں نے عوام کو مذہب کا پیغام خود سمجھنے اور اس پر تحقیق کرنے کی جرأت دی۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندوں اور جنگجوئوں نے اسلام کے پیغام کو مسخ کر دیا ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پیغام کو علامہ اقبال کی مدد سے درست کر لیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں