امریکی صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

اسرائیل، شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور قابل یقین اور قابل عمل منصوبے کے بغیر رفح شہر پر حملہ نہ کرے

2103149
امریکی صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیا مین نتن یاہو سے فون پر بات کی۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، دونوں سربراہان  نے اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت کی ہے تو  بائیڈن  کا کہنا ہے کہ وہ تمام اسیروں کی جلد از جلد رہا ئی  کے لیے سخت محنت کریں گے۔

بات چیت کے دوران  جو بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل، شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور قابل یقین اور قابل عمل منصوبے کے بغیر رفح شہر پر حملہ نہ کرے۔

غزہ پر اپنے حملے اور قبضے  کے دوران   فلسطینیوں کی ایک کثیر تعداد کو قتل کرنے والے  اسرائیل نے  خطے کے شمالی اور  وسطی  علاقوں کی زیادہ تر آبادی کو مصر کی سرحد وں سے متصل  شہر رفح کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اسرائیل ان حملوں کے دوران شمال میں  مقیم  عوام کے لیے "محفوظ" قرار دیے گئے جنوبی علاقے پر حملہ کرنے اور  آبادی کو زبردستی  دور ہٹانا چاہتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 14 لاکھ شہری رفح میں پھنسے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں