امریکہ سے جنگ کےلیے تیار ہیں:حوثی ملیشیا

ایرانی نواز یمنی حوثیوں کے سیاسی بیورو رکن علی  الکہوم نے امریکہ کو للکارتے ہوئے  کہا ہے کہ یمن کے خلاف  تمام جارحانہ  عزائم ناکام ہونگے،ہم پر ہوئے حملوں کا جواب عبرت ناک ہوگا،ہم امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیں گے

2089098
امریکہ سے جنگ کےلیے تیار ہیں:حوثی ملیشیا

ایرانی نواز یمنی حوثیوں کے سیاسی بیورو رکن علی  الکہوم نے امریکہ کو للکارتے ہوئے  کہا ہے کہ یمن کے خلاف  تمام جارحانہ  عزائم ناکام ہونگے،ہم پر ہوئے حملوں کا جواب عبرت ناک ہوگا،ہم امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیں گے۔

 کہوم نے  کہا کہ یمنی حکومت اور اس  کی عوام امریکہ سے جنگ کےلیے تیار ہے،ہماری مسلح افواج چوکس ہو چکی ہے ،ہمیں فخر ہے کہ ہم فلسطین اور پوری امت مسلمہ کے حق میں شیطان کے چیلوں امریکہ ،برطانیہ اور اسرائیل کے خلاف صف آرا ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف جنگ فتح اور جہاد ہوگی۔

 کہوم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے امریکہ اور برطانیہ  کا یمن پر حملہ بے سود رہا ،وہ جتنا چاہیں زور لگا لیں سب کوششیں ملیا میٹ کی جائیں گی  مگر اتنا کہہ دوں کہ اُن کا حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ضرور تھا، انہوں نے جو حملہ کیا وہ ایک ایسی جگہ تھی جہاں اس سے قبل بمباری ہو چکی ہے لہذا انہوں نے کوئی معرکہ نہیں مارا صرف ہمارے خلاف جنگ  شروع کر دی ہے ،امریکہ دہشتگرد ملک ہے جسے  اپنے کیے پر ضرور پشیمان  ہونا پڑے گا،یمن کی ریاست،عوام اور مسلح افواج امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا نے کے قابل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں