غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 177 تک پہنچ گئی

گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے

2074226
غزہ کی پٹی میں  اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 177 تک پہنچ گئی

غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 177 ہو گئی ہے جن میں 7 ہزار 112 بچے اور 4 ہزار 885 خواتین شامل ہیں۔

گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں واقع ضلع الشوجائیہ پر اسرائیلی طیاروں کے فضائی حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے بہت سے علاقوں بالخصوص خان یونس، رفح اور شہر کے جنوبی حصے پر اپنے فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

الاقصیٰ چینل کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اسلامی یونیورسٹی کے لیکچرار رفعت العریر اسرائیلی حملوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

غزہ میں حکومت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 177 ہو گئی ہے، جن میں 7 ہزار 112 بچے اور 4 ہزار 885 خواتین شامل ہیں۔

7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 265 فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں