اسرائیل کو فلسطینیوں کی مکمل تباہی کی امید لگائے بیٹھا ہے: وزیر خارجہ المالکی

عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ کے 5 مستقل ارکان ممالک کے دورے   کے پہلے  مرحلے  چین میں  چین کے حکام سے رابطہ قائم کیا ہے

2066392
اسرائیل کو فلسطینیوں کی مکمل تباہی  کی امید لگائے  بیٹھا ہے: وزیر خارجہ المالکی

فلسطین کے  وزیر خارجہ المالکی نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے تنازع  کوتمام جنگوں کو ختم کرنے کی آخری جنگ کے طور پر دفاع کررہا ہے اور وہ فلسطینیوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی امید رکھتا ہے۔

عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ کے 5 مستقل ارکان ممالک کے دورے   کے پہلے  مرحلے  چین میں  چین کے حکام سے رابطہ قائم کیا ہے۔  

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر خارجہ المالکی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

مالکی نے کہا، "انہوں نے پانی، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کو منقطع کر دیا، نقل مکانی کرنے والے ہر شخص کو قتل کیا، لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا  ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کیا، مغربی کنارے کی زمینوں پر قبضہ کیا اور فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز روا رکھا ہوا ہے۔

 مالکی نے کہا، "غزہ م کا  محاصرہ 7 اکتوبر کو نہیں ہوا بلکہ  یہ محاصرہ  اس وقت شروع ہوا  جب  اسرائیل نے 18 سال قبل غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا تھا۔

مالکی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل کے اقدامات دو ریاستی حل اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل  یہ سمجھتا ہے  کہ یہ جنگ ،  جنگوں کو ختم کرنے کی آخری  جنگ ہے اور   فلسطینیوں کو مکمل طور پر تباہ  کرنے کی  امید لگائے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں