حماس لیڈروں کو قتل کرنا اور غزہ کی تباہی اسرائیل کے مفاد میں ہوگی:اسرائیلی وزیر
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ نے خفیہ ایجنسی موساد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حماس کے لیڈروں پر قاتلانہ حملے کروانے سمیت غزہ کو مکمل طور پر تباہ کردے

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ نے خفیہ ایجنسی موساد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حماس کے لیڈروں پر قاتلانہ حملے کروانے سمیت غزہ کو مکمل طور پر تباہ کردے ۔
سموتریچ نے جنگی کابینہ اجلاس کے بعد سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ موساد اسرائیل کی سلامتی کے لیے نقصان دہ مذاکراتی عمل کے بجائے حماس کے لیڈر کا خاتمہ کر دے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حماس کے ساتھ اسیروں کے تبادلے پر مذاکرات فضول ہیں،اب حماس سے بموں اور میزائلوں کی زبان میں ہی بات ہوگی جتنا جلد ممکن ہو سکے رفح پر قبضہ کرتے ہوئے علاقے کو تباہ کر دیا جائےکیونکہ اسرائیل کی سلامتی اور اسیروں کی واپسی کےلیے یہ ضروری ہے ۔
متعللقہ خبریں

حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ
ادھر نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا