دو برطانوی بحری جہازوں پر حوثیوں کا حملہ
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے یمن کے علاقوں سے بحیرہ احمر کی طرف تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے جس سے دو بحری جہازوں میں سے ایک اینڈرومیڈا اسٹار کو معمولی نقصان پہنچا
![دو برطانوی بحری جہازوں پر حوثیوں کا حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/3ebf/27f1/a809/662c9d1d2bfd2.jpg?time=1722042656)
یمن میں حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں اینڈرومیڈا اسٹار آئل ٹینکر پر بمباری کے دعوے کے بعد امریکی سنٹرل کمانڈ نے جہاز پر حملے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق، جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد جہاز نے اپنا سفر جاری رکھا۔ جہاز کے متعلق بتایا گیا کہ پاناما کا پرچم بردار جہاز ایک برطانوی کمپنی کی ملکیت ہے۔
برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ایمبرے نے کہا کہ جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ اسے نقصان پہنچا ہےاس نے کہا کہ جہاز کا موجودہ مالک سیشلز میں رجسٹرڈ ہے۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے یمن کے علاقوں سے بحیرہ احمر کی طرف تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے جس سے دو بحری جہازوں میں سے ایک اینڈرومیڈا اسٹار کو معمولی نقصان پہنچا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس ویب سائٹ پر لکھا کہ ایک میزائل "مائیشا" نامی دوسرے جہاز کے قریب گرا، لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
قبل ازیں یو کے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ موخا کے یمنی ساحل پر یکے بعد دیگرے دو حملوں کے نتیجے میں ایک جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
برطانوی رائل فورسز کے زیر انتظام ایجنسی نے ایکس پلیٹ فارم پرایک پوسٹ میں کہا کہ اسے یمن میں موخا سے 14 سمندری میل جنوب مغرب میں "دو حملوں کے بارے میں ایک جہاز سے اطلاع ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے حملے کے دوران جہاز کے قریب ایک دھماکہ دیکھا اور عملے نے اسے محسوس کیا اس کے بعد جہاز پر دوسرا حملہ دو میزائلوں سے ہوا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔
متعللقہ خبریں
![غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/81c9/1e1e/c526/66a3463c43217.jpg?time=1722042656)
غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز سے مشرق کی سمت میں واقع صحابے محلے میں دومکانات پر بمباری کی