اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے:ایران

ہنگری کے وزیر خارجہ سےٹیلیفون بات چیت میں  وزیر خارجہ نےغزہ کی انسانی صورتحال کی ابتری اور  اسرائیلی حملوں کو عالمی قوانین  کی پامالی قرار دیا

2064083
اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے:ایران

 ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے ہنگیرئین ہم منصب پیٹر زیارتو  سے  بات چیت میں دو طرفہ تعلقات سمیت  فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا ۔

 ایرانی امور خارجہ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ  اس ٹیلیفون بات چیت میں  وزیر خارجہ نےغزہ کی انسانی صورتحال کی ابتری اور  اسرائیلی حملوں کو عالمی قوانین  کی پامالی قرار دیا ۔

 ایرانی وزیر خارجہ نےان حملوں کی فوری روک تھام، بلا مشروط جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل  کے لیے عالمی برادری پر دباو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 عبدالہیان نے  اس کے علاوہ ہنگری کے ساتھ تعلقات پر غور کرتے ہوئے کہا کہ  دو طرفہ مشاورت کے نیتجے میں یہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

 ہنگری کے وزیر خارجہ  زیارتو نے بھی کہا کہ ہم ایسے عوامل کی حوصلہ افزائی کریں گے جو کہ دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کو ممکن بنا سکیں۔

انہوں نے  فلسطین کے حوالےسے بھی اپنا موقف واضح کیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں