اسرائیل: ہم نے جو غزّہ میں کیا ہے اسے بیروت میں بھی  کرنا جانتے ہیں

ہمارے پائلٹ کاک پٹ میں تیار بیٹھے ہیں اور ان کے طیاروں کا رُخ شمال کی طرف ہے: وزیر دفاع یوآف گالانت

2063362
اسرائیل: ہم نے جو غزّہ میں کیا ہے اسے بیروت میں بھی  کرنا جانتے ہیں

اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانت نے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزّہ کے شمال کی طرف دھکیلے گئے فلسطینیوں کی مثل  دی اور لبنان میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہو سکنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں یہاں سے لبنانی شہریوں سے کہہ رہا ہوں  کہ مجھے غزّہ کے شہری ہاتھوں میں سفید پرچم لئے ساحل کے ساتھ ساتھ چلتے اور جنوب کی طرف جاتے دِکھائی دے رہے ہیں"۔

گالانت نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کو ایک جنگ کی طرف دھکیل کر غلطی کی ہے۔ حزب اللہ  نے اس نوعیت کی غلطیاں کیں تو ان کا خمیازہ بھگتنے والوں میں سب سے پہلا نمبر لبنان کے شہریوں کا ہو گا۔ ہم نے جو غزّہ میں کیا ہے اسے بیروت میں بھی  کرنا جانتے ہیں"۔

گالانت نے کہا ہے کہ "ہمارے پائلٹ کاک پٹ میں تیار بیٹھے ہیں اور ان کے طیاروں کا رُخ شمال کی طرف ہے۔ ابھی غزّہ میں ہمارے کرنے کے کام  ہیں لیکن ہماری ایئر فورس کا رُخ شمال کی طرف ہے"۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں حزب اللہ کے 70 اراکین شہید اور اسرائیل کے 4 فوجی ہلاک ہو چُکے ہیں۔



متعللقہ خبریں