فلسطینی عوام کا کوئی حق نہیں وہ صحراوں میں یا آئر لینڈ چلے جائیں:اسرائیلی وزیر

اسرائیلی وزیر نے غزہ میں فلسطینی آبادی کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ وہ آئرلینڈ یا صحراؤں میں جا سکتے ہیں،غزہ میں موجود عفریتوں کو خود ہی اس کا حل تلاش کرنا چاہیے

2060491
فلسطینی عوام کا کوئی حق نہیں وہ صحراوں میں یا آئر لینڈ چلے جائیں:اسرائیلی وزیر

 اسرائیل کے ایک وزیر کے غزہ میں ایٹمی حملے سے متعلق بیان نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے ثقافتی امور امیخائی الیاہوں نےایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر بم گرانے کے لیے تیا ہے۔

 ایک ریڈیو چینل کے ساتھ   گفتگو میں انتہائی دائیں بازو کی اوٹزما یہودیت پارٹی سے وابستہ وزیر نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانا میز پر موجود متبادل میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کسی بھی انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر اپنے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہم نازیوں کو انسانی امداد نہیں پہنچائیں گے غزہ میں کوئی معصوم نہیں ہے۔

انتہا پسند وزیر جواس وقت سلامتی کی وزارتی کونسل کا رکن نہیں ہے اور اس لیے اس کا حماس اور غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کا انتظام کرنے والی ہنگامی حکومت پر کوئی اثر نہیں ہے، وہ اس سے قبل پوری فلسطینی پٹی پر قبضے کا مطالبہ کر چکا ہے۔

اسرائیلی وزیر نے غزہ میں فلسطینی آبادی کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ وہ آئرلینڈ یا صحراؤں میں جا سکتے ہیں،غزہ میں موجود عفریتوں کو خود ہی اس کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

 انہوں نے بارہا دہرایا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کو اپنے وجود کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "فلسطین کا جھنڈا یا حماس کا جھنڈا لہرانے والے کو قتل کر دینا چاہیے، اسے روئے زمین پر زندہ نہیں رہنا چاہیے۔

اس کے ان بیانات نے سوشل میڈیا پر عدم اطمینان اور غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔

ایکس پلیٹ فارم پر بہت سے صارفین نے ان نفرت انگیز نسل پرستانہ خیالات پر کڑی تنقید کی ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے الیاہو کے تبصروں کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کی فوج شہریوں کو مارنے سے گریز کرنے کے معاملے میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتی ہے۔

وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے الیاھو بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وزیر ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جن پر ملکی سلامتی کی ذمہ داری ہے۔

اسرائیلی  حزب اختلاف لیڈر یائر لپیڈ نے وزیر ثقافت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ان کی تجویز ایک غیر ذمہ دار وزیر کی طرف سے جاری کی گئی خوفناک اور پاگل پن پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو اسے فوری طور پر برطرف کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں