حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کی فوجی چوکی پر حملہ

لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے کل، اسرائیل  کی حدود میں واقع، فوجی چوکی العباد پر حملے کا اعلان

2057328
حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کی فوجی چوکی پر حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے کل، اسرائیل  کی حدود میں واقع، فوجی چوکی العباد پر حملے کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کے ٹیلی گرام پیج سے موضوع سے متعلق ویڈیو مناظر اور  تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

ویڈیو مناظر کے مطابق عباد فوجی چوکی پر اسرائیل کے کیبل والے اور وائر لیس نیٹ ورکوں میں خفیہ خبریں سُننے والے اور سگنل خراب کرنے والے سامان ، راڈار اور  کیمرہ سسٹم  پر مشتمل مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل۔لبنان سرحد پر 8 اکتوبر سے وقتاً فوقتاً اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

حملوں میں حزب اللہ کے 46 اراکین سمیت اسلامی جہاد تحریک کے 6، حماس کے 3، حزب اللہ کی حمایت یافتہ سنّی مزاحمتی بریگیڈ کے 2 اراکین اور ایک اخباری رپورٹر سمیت 4 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

لبنان کی طرف سے کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی  اور ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں