اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پچھتائے گا: حزب اللہ

لبنان میں حزب اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے پچھتانا پڑے گا

2154991
اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پچھتائے گا: حزب اللہ

لبنان میں حزب اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے پچھتانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کچھ فوجی اڈوں، ایندھن  گوداموں اور اسرائیلی علاقائی پانیوں  کے نقاط پر مشتمل تصاویر، جو صرف اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو معلوم ہیں حزب اللہ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھیں۔

تصاویر، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ   فضا سے یا ڈرونز کے ذریعے لی گئی ہیں ان میں ملک کے مختلف حصوں میں اہداف کے درست پتے موجود ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہم پر حملہ کرنے کا سوچے گا وہ پچھتائے گا۔

حزب اللہ نے 18 جون کو اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ، شہر اور ملک کے شمال میں بہت سی تنصیبات کی 10 منٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں جو لبنان کی سرحد سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں