اسرائیلی فوج نے ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے:لبنان

لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے  کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج  نے سرحدی قصبے خیام  اور مرجعون پر سفید فاسفورس بموں سے گولہ باری کی تھی

2155089
اسرائیلی فوج نے ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے:لبنان

بتایا گیا ہے کہ  اسرائیلی فوج نے  جنوبی لبنان سے متصل سرحدی علاقے میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے ۔

 لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے  کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج  نے سرحدی قصبے خیام  اور مرجعون پر سفید فاسفورس بموں سے گولہ باری کی تھی ۔

 اسرائیلی توپ خانے نے فرقیلہ اور دیر مماس کے درمیان خورہ نامی علاقے پر بھی شدید گولہ باری کی ہے ۔

 دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہا ہےکہ اس نے خیام ،رمایہ اور الما الشعاب نامی قصبوں میں حزب اللہ کے بعض ٹھکانوں کو جنگی طیاروں سے نشانہ بنایا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں