ایران: اگر اسرائیل نے برّی آپریشن شروع کیا تو ایران اس کا جواب دینے پر مجبور ہو جائے گا

اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے اور خاص طور پر اگر  برّی آپریشن شروع کیا گیا تو ایران اس کا جواب دینے پر مجبور ہو جائے گا: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

2051052
ایران: اگر اسرائیل نے برّی آپریشن شروع کیا تو ایران اس کا جواب دینے پر مجبور ہو جائے گا

ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کا غزّہ آپریشن جاری رہا تو ہم مداخلت کریں گے۔

امریکہ  میں نشریات دینے والی ایکسیئیس نیوز سائٹ کی، نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے سفارتی ذرائع کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان میں اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ میں امن  مرحلے کے کوآرڈینیٹر 'ٹور وینسلینڈ ' کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں  اسرائیل۔ حماس کشیدگی کے بارے میں ایران کے پیغامات سے آگاہ کیا ہے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق عبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم جھڑپوں کی علاقائی جنگ میں تبدیلی کے خواہش مند نہیں  ہیں۔

عبداللہیان نے ٹور وینسلینڈ سے کہا ہے کہ ایران ،حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی  میں بھی مدد کر سکتا ہے لیکن  اس کے مقابل ایران کی کچھ ریڈ لائنیں ہیں۔ اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے اور خاص طور پر اگر  برّی آپریشن شروع کیا گیا تو ایران اس کا جواب دینے پر مجبور ہو جائے گا۔

وینسلینڈ نے بھی اسرائیل قومی سلامتی  کے مشیر تزاچی ہانگبی  سمیت اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور تل ابیب انتظامیہ کو  ایران کے پیغامات سے آگاہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں