نیتان یاہو کی لبنان کو دھمکی: ہم نے تیاریاں کر لی ہیں

ہم نے لبنان کی سرحد پر صورتحال تبدیل کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں: وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو

2155126
نیتان یاہو کی لبنان کو دھمکی: ہم نے تیاریاں کر لی ہیں

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ "ہم نے لبنان کی سرحد پر صورتحال تبدیل کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں"۔

نیتان یاہو نے اسرائیل کے ٹیلی ویژن '14 چینل' کے لئے انٹرویو میں لبنان سرحد کی صورتحال اور غزّہ کی جنگ کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں، ملک کے شمال میں حالات کو بعینہ چھوڑنے پر تیار نہیں ہوں۔ ہم، اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی، تیاریاں کر رہے ہیں"۔

غزّہ کی جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "غزّہ میں بھاری جھڑپوں کا مرحلہ ختم ہونے کے قریب ہے۔ میں، حماس کو ختم کئے بغیر جنگ روکنے پر تیار نہیں ہوں۔ اسرائیل، غزّہ کے فلسطینیوں کے تعاون سے، ایک شہری انتظامیہ کے قیام کا خواہش مند ہے"۔

واضح رہے کہ اسرائیل ایک طرف غزّہ کی پٹّی پر 7 اکتوبر سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری طرف شمالی سرحد پر لبنانی حزب اللہ کے ساتھ بھی جھڑپیں کر رہا ہے۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 'نیلی لائن' کے نام سے کھینچی گئی سرحدی لائن پر حالیہ ہفتوں میں تناو شدت اختیار کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے 18 جون کو، لبنان پر ممکنہ حملے کے، "آپریشنل پلان" کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے بھی 21 جون کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حزب اللہ کو اسرائیلی زمین اور اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم، زمانہ قریب میں، اس موضوع پر ضروری فیصلے کریں گے۔



متعللقہ خبریں