شام: عرب قبائل کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

عرب قبائل نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے دباؤ میں شام کے دیر الزور کے مشرق میں PKK/YPG کے خلاف ایک بار پھر آپریشن شروع کر دیا ہے

2041942
شام: عرب قبائل کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

عرب قبائل نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے دباؤ میں شام کے دیر الزور کے مشرق میں PKK/YPG کے خلاف ایک بار پھر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، دیر الزور میں عرب قبائل اور PKK/YPG دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 2 ہفتوں کے وقفے کے بعد دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئیں۔

زیبین، طیانے اور محمدیہ کے دیہات میں پرتشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

پی کےکے ۔ وائی پی جی  جس نے بہت سے دہشت گردوں کو اس علاقے میں بھیجا جہاں جھڑپیں ہوئیں، نے آپریشن کو روکنے کے لیے، صبحہ، ابریحی، بسیری، شاہیل ، باغوز اور زیبان  کے دیہاتوں  میں کرفیونافذ کر دیا، جہاں عرب قبائل اکثریت میں  آباد  ہیں۔

ان دیہاتوں میں 2 ہفتے قبل شدید جھڑپیں ہوئیں۔

عرب قبائل نے 27 اگست سے 13 ستمبر کے درمیان کی گئی کارروائیوں میں دیر الزور، رقہ اور حسقہ صوبوں اور حلب کے منبج  قصبوں  میں دہشت گردی سے 33 دیہاتوں کو پاک کر دیا۔

تاہم، عرب ان دیہاتوں سے پیچھے ہٹ گئے اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے تاکہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔

 



متعللقہ خبریں