غزہ کی پٹی میں دھماکہ،5 فلسطینی ہلاک 25 زخمی

اسرائیلی باڑ کے قریب دھماکہ فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران  ایک آلے کے ذریعے کیا گیا اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے

2037248
غزہ کی پٹی میں دھماکہ،5 فلسطینی ہلاک 25 زخمی

فلسطین میں غزہ کی پٹی کے گرد اسرائیلی باڑ کے ساتھ بم دھماکے میں 5 فلسطینی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

 غزہ کے امور صحت کے مطابق، اسرائیلی باڑ کے قریب دھماکہ فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران  ایک آلے کے ذریعے کیا گیا اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آکر کئی افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس پرہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا کہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے دھماکہ خیز مواد باڑ کی دوسری جانب پھینکا جا رہا تھا۔

رواں سال اسرائیلی فوج  کی جانب سے تقریبا 232 فلسطینیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں