ایران: امریکی فوج جہاں بھی گئی ہے بدامنی اور عدم استحکام کا سبب بنی ہے

امریکہ مسلح افواج کا مقصد کبھی بھی سلامتی کو یقینی بنانا نہیں رہا۔ امریکی فوج جہاں بھی گئی ہے وہاں عدم استحکام اور سکیورٹی مسائل کا سبب بنی ہے: ایران وزارتِ خارجہ

2035821
ایران: امریکی فوج جہاں بھی گئی ہے بدامنی اور عدم استحکام کا سبب بنی ہے

ایران نے امریکہ۔آرمینیا مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق  وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دارالحکومت تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

امریکہ۔آرمینیا مشترکہ فوجی مشقوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ مسلح افواج کا مقصد کبھی بھی سلامتی کو یقینی بنانا نہیں رہا۔ امریکی فوج جہاں بھی گئی ہے وہاں عدم استحکام اور سکیورٹی مسائل کا سبب بنی ہے"۔

کنعانی نے کہا ہے کہ " علاقائی ممالک کو علاقائی مسائل  خود حل کرنے چاہیئں۔ ہم،علاقے میں غیر علاقائی فورسز کی موجودگی کو سلامتی و استحکام کے برعکس خیال کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ آرمینیا وزارت دفاع نے 6 ستمبر کو جاری کردہ بیان میں، امریکہ کے ساتھ بین الاقوامی دفاعِ امن مشنوں میں شمولیت کی تیاری کے سلسلے  میں، 11 تا 20 ستمبر کو "ایگل پارٹنر 2023" مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

ان مشقوں پر روس نے بھی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " ایک جارحیت پسند نیٹو رکن  کی جنوبی قاقیشیا میں داخلے کی کوشش ہمارے نزدیک  اچھا شگون نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں