امریکی وزیر خارجہ کا فلسطینی و اسرائیلی صدور سے رابطہ
امریکی امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرعباس کے ساتھ بات چیت میں وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے مغربی کنارے میں جاری تشدد کے بارے میں واشنگٹن کی مسلسل تشویش کا اظہار کیا ہے
امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے الگ الگ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
امریکی امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرعباس کے ساتھ بات چیت میں وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے مغربی کنارے میں جاری تشدد کے بارے میں واشنگٹن کی مسلسل تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلینکن نے فلسطینی عوام کی آزادی اور سلامتی کو فروغ دینے اور معیارِزندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے دیرینہ تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت اور اس کی افادیت کو معرض خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کی مخالفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔یہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی یہودی آباد کاروں کے لیے تعمیرکردہ غیر قانونی بستیوں کا بالواسطہ حوالہ ہے۔
بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
امور خارجہ کے مطابق، بلینکن اور نیتن یاہو نے اسرائیل کے علاقائی انضمام کو وسعت دینے اور ایران کی جانب سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
بلینکن نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی آزادی، سلامتی اور خوش حالی کو یقینی بنانے سے متعلق پالیسیوں کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل عید کے مقدس تہوار کی پراوہ کیے بغیر خونریزی کو جاری رکھے ہوئے ہے
اسرائیل کے غزہ کے شیخ رضوان محلے پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے
ہم اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانے کے حق میں نہیں، میقاتی
"ہم اسرائیل کی خلاف ورزیوں اور قتل و غارت کی منظم کارروائیوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ "