اسرائیلی فضائی بمباری میں مزید 17 افراد شہید

اسرائیلی آرٹلری یونٹوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں شہر رفح کے مغربی محلوں پر حملے کیے

2153870
اسرائیلی فضائی بمباری میں مزید 17 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے وسط میں واقع نصرت پناہ گزین کیمپ پر رات بھر فضائی بمباری میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نصرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 71فلسطینی شہید اور متعدد  زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے لوگوں کو بھوکا پیاسا رہنے پر مجبور کر کے ایک بڑی انسانی تباہی کو جنم دینے والے غزہ پر حملوں کا سلسلہ  256ویں روز  بھی جاری رکھا ۔

اسرائیلی آرٹلری یونٹوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں شہر رفح کے مغربی محلوں پر حملے کیے۔

اسرائیلی فوج نے نصرت اور بوریج پناہ گزین کیمپوں، غزہ شہر، دیر البلاح اور رفح پر حملے کیے۔ ان حملوں میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج  کے نصرت پناہ گزین کیمپ پر کیے گئے حملوں میں شہیدوں کی  تعداد 13 ہوگئی۔

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے کئی علاقوں پر توپ سے  شدید حملے جاری رکھے۔

غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے اسرائیل کے فضائی، زمینی اور سمندری حملوں میں 37 ہزار 347 فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں شہید  اور 85 ہزار 372 افراد زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں