اسرائیل عید کے مقدس تہوار کی پراوہ کیے بغیر خونریزی کو جاری رکھے ہوئے ہے

اسرائیل کے غزہ کے شیخ رضوان محلے پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

2154085
اسرائیل عید کے مقدس تہوار کی پراوہ کیے بغیر خونریزی  کو جاری رکھے ہوئے ہے

اسرائیل عید کے موقع پر  بھی غزہ میں قتل عام سے باز نہیں آیا۔

7 اکتوبر سے اب تک 37 ہزار 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے والی اسرائیلی فوج  نے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی۔

اسرائیل کے غزہ کے شیخ رضوان محلے پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے رفح کے شمال مغرب میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کی۔

حملوں کے بعد خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

بمباری کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے خان یونس شہر اور نصرت پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ کیا۔

غزہ میں تباہ کاریوں  کی شدت بڑھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے ماحولیاتی اثرات پر ایک رپورٹ شائع کی۔

رپورٹ میں ماحولیات پر حملوں کے اثرات کو "بے مثال  سطح  پر" قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا کہ رہائشی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں سے 39 ملین ٹن ملبہ   سامنے آیا ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ مقدار غزہ کے ہر مربع میٹر کے لیے 107 کلو گرام ملبے کے مساوی ہے۔

 



متعللقہ خبریں