خلیج عمان میں ایران کی طرف سے آئل ٹینکروں پر قبضے کی کوشش

امریکی بحریہ نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی فوج نے  گزشتہ روز  آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک پر فائرنگ کی ہے

2007877
خلیج عمان میں ایران کی طرف سے آئل ٹینکروں پر قبضے کی کوشش

امریکی بحریہ نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی فوج نے  گزشتہ روز  آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک پر فائرنگ کی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں واقعات میں امریکی بحریہ کی جوابی کارروائی کے بعد ایرانی بحری جہاز پیچھے ہٹ گئے اور دونوں تجارتی جہازوں نے اپنا سفر جاری رکھا ہے۔

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ترجمان ڈاکٹر ٹم ہاکنز نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں قانونی طور پر گذرنے والے تجارتی آئل ٹینکروں پر قبضے کی کوشش کی تھی لیکن امریکی بحریہ نے فوری جوابی کارروائی کی اور ایرانی بحریہ کو تیل بردار جہاز قبضے میں نہیں لینے دیے۔

انھوں نے کہا کہ دوسرے بحری جہاز پر ہونے والی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ان واقعات پر فوری طور پر ایران کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جس ٹینکر پر فائرنگ کی گئی، وہ بہاماس کا پرچم بردار اور یونان کا ملکیتی امریکی تیل بردار ٹینکر تھا جو متحدہ عرب امارات سے سنگاپور جا رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ عُمان کے دارالحکومت مسقط سے 28 ناٹیکل میل شمال مشرق میں کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں