اسرائیل کی اپیل: ایران کے خلاف علاقائی کولیشن قائم کیا جائے

ایران کے خلاف امریکہ کی زیرِ قیادت ایک مشترکہ علاقائی طاقت بنانے کی ضرورت ہے: وزیر دفاع بینی گانٹز

1843226
اسرائیل کی اپیل: ایران کے خلاف علاقائی کولیشن قائم کیا جائے

ایران کے وزیر دفاع بینی گانٹز نے امریکہ کی زیرِ قیادت ایران کے خلاف علاقائی کولیشن قائم کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کے لئے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں گانٹز نے کہا ہے کہ "ایران نے جوہری تنصیبات کے کیمرے بند کررکھے ہیں اور علاقے میں جارحانہ آپریشنوں کو وسیع کر دیا ہے۔ ایران جوہری سمجھوتے کے لئے کوششوں کو مسترد کر رہا اور ان کوششوں کے برعکس اقدمات جاری رکھے ہوئے ہے"۔

گانٹز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی زیرِ قیادت ایک مشترکہ علاقائی طاقت بنانے کی ضرورت ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ کے ساتھ ساجھے داری اور گہرے تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ سالوں میں علاقائی ممالک کے ساتھ ہمارے قائم کردہ زیادہ وسیع تعلقات اسرائیل کی علاقائی کامیابی کے اہم عناصر ہیں"۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع بین گانٹز نے مئی میں بھی دورہ امریکہ کے دوران مذکورہ سے مشابہہ اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں