بیروت دھماکوں کا سال مکمل، متاثرین کےحکومت مخالف مظاہرے
دارالحکومت بیروت میں دھماکوں کے متاثرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے لبنانی پرچموں کے علاوہ جاں بحق ہونے والے رشتے داروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں
![بیروت دھماکوں کا سال مکمل، متاثرین کےحکومت مخالف مظاہرے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e041/2764/0791/610b94300f667.jpg?time=1719221112)
![beyrut patlama gostericiler1.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/9bba/ccda/1069/610b943d20bdb.jpg?time=1719221112)
![beyrut patlama gostericiler.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e041/2764/0791/610b94300f667.jpg?time=1719221112)
لبنان میں بیروت دھماکوں کو ایک سال مکمل ہو نے پر متاثرین نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے، افسوس ناک واقعے میں 218 افراد جاں بحق اور سات ہزار 5 سو زخمی ہوئے تھے۔
دارالحکومت بیروت میں دھماکوں کے متاثرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے لبنانی پرچموں کے علاوہ جاں بحق ہونے والے رشتے داروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
گزشتہ سال بیروت کے ساحل پر ہونے والے دھماکوں میں 218 افراد جاں بحق اور سات ہزار 5 سو افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اربوں ڈالر کی جائیدادیں برباد ہو گئی تھیں۔
متعللقہ خبریں
![نیتان یاہو کی لبنان کو دھمکی: ہم نے تیاریاں کر لی ہیں](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d4c1/31c9/2661/6617e23e90422.jpg?time=1719221112)
نیتان یاہو کی لبنان کو دھمکی: ہم نے تیاریاں کر لی ہیں
ہم نے لبنان کی سرحد پر صورتحال تبدیل کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں: وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو