سعودی عرب کی قیادت کی اتحادی قوتوں کے یمن پر 40 فضائی حملے

ان  اختناقی  حملوں  کے برخلاف حوثیوں کو جوابی  حملے کرنے کا حق حاصل ہے، حوثی سیکیورٹی ذرائع

1598361
سعودی عرب کی قیادت کی اتحادی قوتوں کے یمن پر 40 فضائی حملے

یمن میں سعودی عرب کی قیادت کی اتحادی قوتوں  نے دارالحکومت صنا سمیت 5 شہروں پر 40 بار فضائی حملے کیے ۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں  کی انصاراللہ نامی ویب سائٹ  نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے  حوالے سے اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ حوثیوں کے زیرکنٹرول دارالحکومت صنا اور سادے، زامار، معریب اور جیوف  شہروں پر 40 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

عالمی برادری اور تنطیموں کے خاموش رہنے والے ان حملوں سے حالات  میں کشیدگی پیدا ہونے کا اشارہ  دینے والے سیکیورٹی ذرائع  نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان  اختناقی  حملوں  کے برخلاف حوثیوں کو جوابی  حملے کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ایام میں حوثیو ں اور حکومتی قوتوں کے درمیان معریب میں  جھڑپو  ں میں تیزی آئی ہے تو سعودی عرب  کی قیادت کی اتحادی قوتوں  کے بھی  حوثیوں پر فضائی حملو ں کا سلسلہ جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں