بائڈن انتظامیہ نے تاحال کسی خیر سگالی یا مختلف طرز عمل کا مظاہرہ نہیں کیا: روحانی

بیانات تبدیل ہو گئے ہیں لیکن ہم عملی سطح پر  تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بھی واضح نہیں کہ وہ اپنے اقداماتِ قتل کی تلافی کیسے کریں گے: صدر حسن روحانی

1581644
بائڈن انتظامیہ نے تاحال کسی خیر سگالی یا مختلف طرز عمل کا مظاہرہ نہیں کیا: روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جو بائڈن انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی خیر سگالی اور سابقہ سے مختلف  طرز عمل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

صدر روحانی  نےایران کے مختلف علاقوں میں شعبہ صحت کے بعض منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے  امریکی انتظامیہ پر تنقید کی اور امریکہ سے جوہری سمجھوتے کے بارے میں کوئی قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کے لئے " بڑا دہشت گرد اور بے وقار  انسان" کے الفاظ استعمال کئے اور کہا ہے کہ ہم بائڈن کو سابقہ انتظامیہ کے راستے پر چلنے سے پرہیز کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

روحانی نے کہا ہے کہ "ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔ اس موضوع پر دنیا میں کسی کو کوئی تردد نہیں رہا۔ لیکن امریکہ کی نئی انتظامیہ کی طرف سے بھی تاحال ہمیں کوئی خیر سگالی یا مختلف  طرز عمل دیکھنے کو نہیں ملا۔ بیانات تبدیل ہو گئے ہیں لیکن ہم عملی سطح پر  تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بھی واضح نہیں کہ وہ اپنے اقداماتِ قتل کی تلافی کیسے کریں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے دوبارہ نافذ کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام کے مصائب  جاری ہیں۔اگر امریکہ کی نئی انتظامیہ اپنے بیانات میں نیک نیت ہے تو اسے وقت ضائع کئے بغیر اپنا راستہ تبدیل کر نا اور ہر ممکنہ حد تک ماضی کی تلافی کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں