اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملے

آپریشن میں حماس کے فوجی مراکز ، زیرِ زمین انفراسٹرکچر ، راکٹوں جیسے جنگی سامان  کے پیداواری مراکز اور حماس بحریہ کے تعلیمی و تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے: اسرائیل

1532046
اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملے

اسرائیل کی فوج نے فضائی آپریشن کے ساتھ زیر محاصرہ غزہ میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن میں حماس کے فوجی مراکز ، زیرِ زمین انفراسٹرکچر ، راکٹوں جیسے جنگی سامان  کے پیداواری مراکز اور حماس بحریہ کے تعلیمی و تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن رات کے وقت غزہ سے اسرائیل کی طرف پھینکے گئے راکٹ کے  جواب میں کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے فضائی حملوں سے متعلق غزہ کے حکام کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں