عراق: فضائی آپریشن میں PKK کے 3 دہشتگرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقے زاپ میں تلاش و کنٹرول کاروائیوں کے دوران PKK کے 3 دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1457610
عراق: فضائی آپریشن میں PKK کے 3 دہشتگرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقے زاپ میں نشاندہی کے بعد فضائی آپریشن میں PKK کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق " عراق کے شمالی علاقے زاپ میں تلاش و کنٹرول کاروائیوں کے دوران PKK کے 3 دہشتگردوں کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد فضائی آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " ہمارے آپریشن بلا تعطل اور پوری رفتار سے جاری ہیں"۔



متعللقہ خبریں