مقبوضہ علاقوں کا اگرانضمام ہوا تو اسرائیل نتائج بھی بھگتے گا: فلسطین
فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مقبوضہ علاقوں کا الحاق کرنے کی کوشش کی تو نتائج بھی بھگتنا ہونگے
![مقبوضہ علاقوں کا اگرانضمام ہوا تو اسرائیل نتائج بھی بھگتے گا: فلسطین](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/cdd5/53eb/03e2/5eabd05ebd7d3.jpg?time=1718384278)
فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مقبوضہ علاقوں کا الحاق کرنے کی کوشش کی تو نتائج بھی بھگتنا ہونگے۔
المالکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر اسالحاق پلان کے تناظر میں پابندیاں عائد کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الحاق ایک جرم اور اسرائیل فلسطین تعلقات کی بہتری میں ایک ناقابل واپسی راستہ ہوگا جس کےنتائج بھی اسرائیل کو بھگتنا ہونگے۔
انہوں نے ایک بر پھر تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی اس شر انگیزی اور مقبوضہ علاقوں کے الحاق پر مبنی منصوبے کو روکنے میں مدد کرتے ہوئے اس تنازعے کے دو ریاستی حل کی حمایت کریں۔
متعللقہ خبریں
![حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/b545/26bb/1bcd/66065ed87db7f.jpg?time=1718384278)
حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے
حملے، فلسطین میں درپیش حالات اور امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں: حوثی